Product Image
[مدنی زندگی کادوسرا. اور نبوت کا ۱۵ واں برس]
[۱۳ذوالحجہ۱۳نبوی تا ۱۲ربیع الاوّل ۱۴نبوی(پہلا ہجری سال)]
تحویل قبلہ، احکامات قتال، بدر میں قریش پر عذابِ اِلہٰی
تجارتی شاہ راہ پر مکے کے کاروانوں کو چیلنج کرنے کا آغاز،بیت المقدس سے پلٹ کر حرم کی جانب قبلہ بنانے نے بنی اسرائیل کی معزولی کا اعلان- کیا تاکہ یہود اپنا بوریابستر لپیٹیں اور مشرکینِ قریش حرم سے دست برداری کے لیے تیار ہو جائیں۔ احکامات ِ وصیت، قصاص، طلاق اور فرضیتِ رمضان و قتال اور ممانعت شراب و جوا۔ ماہِ حرام میں مکے کی سرحد'نخلہ' پر قریش کےتجارتی قافلے کی گرفتاری اور قتل . معرکہ بدر،کفار کی گرفتاریوں کا قضیہ ، دو قیدیوں کوسزائے موت، قیدیوں کی رہائی کے لیےقریش کا آنا اور بنو قینقاع کے یہود کے املاک کی ضبطی اور مدینے سے جلا وطنی۔ اس عرصے کے دوران سُوْرَةُ الْبَقَرَة کا نصف دوم، سُوْرَةُ الطَّلَاق، سُوْرَةُ قِتال/ سُوْرَةُ مُحَمَّداور سُوْرَةُ الْاَنْفَالِ نازل ہوئیں۔
[ابواب۱۲۲ تا ۱۴۰]