Product Image
[رمضان۲ ہجری سے ربیع الثّانی ۵ ہجری تک، کم و بیش ۳۱ مہینے]
جنگِ اُحد، رجیع اور بئر معونہ سے غزوہ بدرِ ثانیہ تک
قریش کی جانب سے معرکۂ بدر میں اپنی عبرت ناک شکست کے بدلہ لینے کے لیے نبیﷺ کوقتل کرنے،مدینے کو اجاڑنے اور تجارتی شاہراہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے یہود اور منافقین سے تعاون کی یقین دہانی حاصل کرکے مدینہ پرحملہ، اُحد کے میدان میں غیر فیصلہ کن جنگ کو ادھورا چھوڑ کر مکے کو واپسی، سُوْرَةُ الصَّف، سُوْرَةُ اٰلِ عِمْرٰن، سُوْرَةُ النِّسَآء اور سُوْرَةُ الْحَشْرکا نزول،رجیع اور بئر معونہ کےدردناک سانحات، تدریجاً اُحد اور دیگرسانحات کے زخموں کا اندمال، بنو نضیر کے یہود کااخراج ، قریش کا بدر میں دعوتِ مبارزت دے کر پیٹھ دکھانا اوراہلِ ایمان کا اطراف مدینہ کے مشرک قبائل کوزیر کرکے اُنھیں اَمن وشرافت سےسرنگوں ہو کر رہنے پر مجبور کرنا۔
[ابواب۱۴۱ تا ۱۵۵]