Product Image
[مدنی زندگی کادوسرا. اور نبوت کا ۱۵ واں برس]
[جمادی الاوّل ۵ہجری سے اواخر ۶ ہجری تک، کم و بیش ۱۹ مہینے]
تنبیت کا خاتمہ،غزوہ خندق، واقعہ افک
زید﷛اور زینب ﷝کی شادی کا طلاق پرخاتمہ۔ سُوْرَةُ الْاَحْزَاب کے نزول کا آغاز۔زینب﷝ ابھی عدت میں ہیں اوراسی دوران مدینے سے نکالے ہوئے یہود کی کوششوں سےقریش سمیت مدینے کے نواح کے کم و بیش تمام قبائل، اسلامی حکومت کو ختم کرنے کے لیے دس ہزار کی تعداد میں مدینے پر چڑھ آئے، جنھیں پانچ کلو میٹر لمبی خندق کے پار کھڑی ایک ہزار مسلمانوں کی فوج نے خندق کے پار روکے رکھا اور ایک نو مسلم نعیم بن مسعود﷛کی کوششوں سے احزاب افتراق کا شکار ہو کےپسپا ہو گئیں، یہود کا مکمل استیصال۔ نبیﷺ کا زینب﷝سےنکاح۔ غزوہ بنی مصطلق میں شان دار کامیابی،رئیس المنافقین کی مسلمانوں کے درمیان عصبیت کو بھڑکانے کی مہم کا بن اُبی کی رُسوائی پر خاتمہ، سورہ نور میں عائشہ ﷝ کی پاکدامنی کی گواہی اور پہلی مرتبہ قذف کی سزا کانفاذ۔ سُوْرَةُ النُّوْرکے علاوہ الْحَدِیْد، الْاَحْزَاب، الْمُجَادِلَة اور الْمُنٰفِقُوْن کا اس عرصے میں نزول۔
[ابواب۱۵۶ تا ۱۶۹]